متنازع تقریر پر الیکشن کمیشن نے محمود اچکزئی کو طلب کرلیا

چیف الیکشن کمشنر نے محمود اچکزئی کی نااہلی کی درخواست کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔


ویب ڈیسک August 15, 2016
چیف الیکشن کمشنر نے محمود اچکزئی کی نااہلی کی درخواست کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متنازع تقریر پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں متنازع تقریر کے خلاف شہری وحید کمال کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 19 کے تحت افواج پاکستان پر کوئی الزام تراشی نہیں کی جاسکتی جب کہ محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور اس سے قبل وہ خیبرپختونخوا کو افغانستان کا حصہ بھی قرار دے کر ملکی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر چکے ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سانحہ کوئٹہ خفیہ اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، محمود خان اچکزئی

درخواست گزار نے چیف الیکشن کمشنر نے استدعا کی کہ ملکی وحدت اور اداروں کو بدنام کرنے پر محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے جب کہ چیف الیکشن کمشنر نے درخواست کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے محمود اچکزئی کو یکم ستمبر کو طلب کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سانحہ کوئٹہ خفیہ اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، محمود خان اچکزئی

واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہر سانحے کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی "را" پر الزام عائد کردیا جاتا ہے جب کہ کوئٹہ میں جگہ جگہ ایف سی اہلکار موجود ہونے کے باوجود بلوچستان بار کے صدر کا قتل اور سول اسپتال میں دھما کا ہونا خفیہ اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں