پاکستانافغانستان مہاجرین کی واپسی کیلیے اقدامات پر متفق

انجینئرشوکت کی حامدکرزئی سے ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق۔

مہاجرین کی واپسی میں آئندہ سال تک توسیع پر تحفظات، خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق سے رابطہ. فوٹو: رائٹرز

پاکستان اور افغانستان افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک رضاکارانہ واپسی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے اقدامات کا اعلان کرینگے۔

یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر برائے ریاستیں و سرحدی امور انجینئر شوکت اللہ اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ کابل سے موصول پیغام کے مطابق صدر حامد کرزئی نے تین عشروں سے زائد افغان پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔




دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ادھر آن لائن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر میں مقیم افغان مہاجرین کی واپسی میں اگلے سال تک توسیع پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے وفاق سے رابطہ کرلیا ہے۔



صوبائی حکو مت کے مطابق وفاق اس حوالے سے کوئی فنڈ نہیں دے رہا۔
Load Next Story