میانوالی میں جناح بیراج سے 5 مسخ شدہ لاشیں برآمد

رواں سال جناح بیراج سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک August 15, 2016
پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لےکر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: دریائے سندھ پر قائم جناح بیراج کے دروازوں سے 5 مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میانوالی میں دریائے سندھ پر قائم جناح بیراج کے مختلف دروازوں سے 5 لاشیں ملی ہیں، یہ لاشیں مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں، پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لےکر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

میانوالی پولیس کا کہنا ہے کہ بیراج سے ملنے والی لاشوں کا تعلق علاقے سے نہیں۔ یہ لاشیں ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر بالائی علاقوں سے بہہ کر آئیں اور جناح بیراج کے دروازوں میں پھنس گئی تھیں۔

واضح رہے کہ رواں برس اب تک جناح بیراج سے 53 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے تاہم اب تک بیراج سے ملنے کی لاشوں کی شناخت یا ان کے ورثا سامنے نہیں آئے اور انہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد مقامی قربرستان میں ہی سپرد کاک کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں