انسانی حقوق کے محافظوں کاتقرروزیراعظم نے تجویزمنظورکرلی

وزیر اعظم سے اجمیر شریف کے گدی نشین سمیت مختلف ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں.

وزیر اعظم سے اجمیر شریف کے گدی نشین سمیت مختلف ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں. فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وزارت انسانی حقوق میں ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز تعینات کرنے کی تجویز کی اصولی منظوری دیدی ہے۔

جس کے تحت یونین کونسل سے لیکر ضلعی سطح تک پہلی مرتبہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شکایات کا ازالہ کرنے کیلیے انسانی حقوق کے محافظ تعینات کیے جائینگے۔


دریں اثنا وزیراعظم نے اسپیشل جرنلسٹ ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین سید ابرار کو 6 لاکھ روپے کا چیک دینے کی تقریب سے خطاب کیا اور اس موقع پر وزیراعظم نے 7 معذور صحافیوں کو لیپ ٹاپ دینے کا بھی اعلان کیا۔



وزیراعظم سے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے ملاقات کی، اجمیر شریف کے گدی نشین سید بلال چشتی نے بھی راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی ، اس موقع پر پیر بلال چشتی نے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی، بعد میں وزیراعظم نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، وزیراعظم سے وفاقی وزیر قومی ورثہ ثمینہ خالد گھرکی ، رکن قومی اسمبلی آیت اللہ درانی اور اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کرامت اللہ بھی ملے۔
Load Next Story