فضل الرحمن صدر زرداری کے غیرعلانیہ ساتھی ہیں منور حسن

امریکا بلوچستان میں چین کی سرمایہ کاری روکنے کے لیے حالات خراب کر رہا ہے.

جماعت اسلامی اقتدا ر میں آکر سیاست سے فوج کا عمل دخل ختم کردے گی فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر منور حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقتدا ر میں آکر ملکی سیاست میں فوج کے عمل دخل کا خاتمہ کریگی۔

امریکا بلوچستان میں چین کی سرمایہ کاری روکنے کیلیے خالات خراب کر رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن اپنی آبائی سیٹ بچانے کیلیے صدر زرداری کے غیرعلانیہ ساتھی ہیں، جماعت اسلامی کی پہلی ترجیح دینی قوتوں کا اتحاد ہے اگر ایسا نہ ہو ا تو دیگر سیاسی جماعتو ں سے سیٹ ایڈجسمنٹ پر غور کیا جائیگا۔




وہ پیر کو یہاں سابق ایم پی محمد ارشد خان کی قیادت میں ملنے والے شعبہ تعلقات عامہ کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات ہارون خان اور معاون صفت اللہ بھی موجود تھے۔



منور حسن نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاست میں فوجی مداخلت کی سخت مخالف ہے اور سمجھتی ہے کہ فوج اپنے کام سے کام رکھے اور ملکی سیاست میں کسی قسم کی مداخلت سے باز رہے۔ اُنھو ں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی اقتدا ر میں آکر سیاست میں فوج کے کردار کو مکمل طورپر ختم کریگی۔
Load Next Story