غیر قانونی اسلحے سے کراچی جل رہا ہےجسٹس دوست محمد

ملزم تمام اسلحہ خرید و فروخت کی غرض سے لے جارہا تھا ، وکیل صفائی.


Numainda Express December 04, 2012
پشاور ہائی کورٹ سے اسلحہ کیس کے ملزم کی مشروط ضمانت پر رہائی کا حکم. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہاہے کہ ملک میں موجود غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت کے باعث ہی آج کراچی جل رہا ہے۔

یہ ریمارکس انھوں نے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران دیے۔

18

سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے طارق آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا گیاکہ 11 اکتوبر 2012 کو تھانہ کوہاٹ کینٹ کی حدود میں ملزم منیر کو فلائنگ کوچ میں 15پستول 2 کلاشنکوف، رائفل، 15اضافی میگزین سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

19

تاہم ملزم تمام اسلحہ خرید و فروخت کی غرض سے لے جارہا تھا اس موقع پر چیف جسٹس نے ملزم کی مشروط ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں