شام میں مزید86 ہلاکاقوام متحدہ نے تمام آپریشزمعطل کردیے

ترکی اورروس کے درمیان مذاکرات ناکام، شامی وزارت خارجہ کے ترجمان ملک چھوڑکرچلے گئے.

اقوام متحدہ نے خانہ جنگی کی وجہ سے اپنے تمام آپریشنز معطل کرکے غیرضروری عملہ واپس بلالیاہے۔ فوٹو: اے ایف پی

شام میں پیرکوجاری رہنے والی ملک گیرلڑائی میں مزید86 افرادہلاک ہوگئے۔

12افراد صرف راس العین میں شامی فضائیہ کی بمباری سے ہلاک ہوئے۔ اقوام متحدہ نے خانہ جنگی کی وجہ سے اپنے تمام آپریشنزمعطل کرکے غیرضروری عملہ واپس بلالیاہے۔




شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان میکادیسی ملک چھوڑکرلندن چلے گئے ہیں۔عرب لیگ کے ایلچی نبیل العرابی نے کہاہے کہ صدر بشارالاسدکی حکومت کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔ادھرترکی میں شام کے بحران حل کرنے کیلیے روسی صدرپیوٹن کے وزیراعظم طیب اردوان کیساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

صدر پیوٹن نے کہاہے کہ وہ صدربشارالاسدکی حکومت کا دفاع نہیں کر رہے ،ہمیں شام کے مستقبل کی فکرہے۔امریکا نے شام کی حکومت کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال پرسخت تشویش کا اظہارکیاہے جبکہ شامی حکومت کا کہناہے کہ وہ ایسا نہیں کریگی۔

Recommended Stories

Load Next Story