سندھ کے وزیر کھیل کا پنجاب کے وزرا کو پش اپس چیلنج

سندھ کے وزیر غیر سنجیدہ باتیں چھوڑیں اور کام کرکے دکھائیں، ترجمان پنجاب حکومت


ویب ڈیسک August 15, 2016
سندھ کے وزیر غیر سنجیدہ باتیں چھوڑیں اور کام کرکے دکھائیں، ترجمان پنجاب حکومت

سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش مہر نے پنجاب کے وزرا کو پش پس لگانے کا چیلنج دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے نوجوان وزیرکھیل محمد بخش مہرنے اپنے گھر پر 50 پش پس لگا کر پنجاب کے وزرا کو چیلنج دے دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا کوئی بھی وزیر مجھ سے پش آپس کا مقابلہ کرکے دکھائے.

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے ان کے چیلنج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے وزیر غیر سنجیدہ باتیں چھوڑیں اور کام کرکے دکھائیں۔

ادھر سندھ کے تباہ حال کھیل کے میدان محمد بخش مہر کی توجہ کے منتظر ہیں، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، خانپور مہر میں بھی کھیل کے میدان تباہ ہیں جب کہ صوبائی وزیر کھیل کے آبائی شہر ڈھرکی میں کھیلوں کے میدان اجڑ گئے ہیں اور شہر کا واحد کرکٹ اسٹیڈیم گندے نالے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ سکھر میں کھیلوں کے میدان ناکارہ ہوگئے ہیں، نمائش کرکٹ گراؤنڈ کئی سال سے گندے پانی کی نذر ہے اور نیو پنڈ گراؤنڈ کا تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکدار فرار ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔