سائٹ میں ٹیکسٹائل مل کے اوور لاک ڈپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی

سائٹ میں ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سامان اور مشینری جل کر خاکستر ہوگئی۔


Staff Reporter December 04, 2012
سائٹ میں ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سامان اور مشینری جل کر خاکستر ہوگئی ۔ فوٹو: فائل

سائٹ میں ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سامان اور مشینری جل کر خاکستر ہوگئی ۔

سائٹ کے علاقے میں واقع ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ 6 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے ٹیکسٹائل مل کے دیگر شعبوں کو جلنے سے بچالیا ، فائر بریگیڈ کے مطابق آگ اوور لاک ڈیپارٹمنٹ میں لگی تھی۔

جبکہ آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سامان اور مشینری جل کر خاکستر ہوگئی تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں