شادی کرنے کی بجائے بچہ گود لوں گی نرگس فخری

ایسا گھر بنانے کی خواہش مند ہوں جہاں 20 بچوں کو رکھ کر ان کی دیکھ بھال کرسکوں، بھارتی اداکارہ


ویب ڈیسک August 15, 2016
ایسا گھر بنانے کی خواہش مند ہوں جہاں 20 بچوں کو رکھ کر ان کی دیکھ بھال کرسکوں، بھارتی اداکارہ، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہےکہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن بچوں سے بہت پیار ہے اس لیے جب بھی بچوں کی کمی محسوس ہوگی تو کسی بھی بچے کو گود لے لوں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اور اداکار آدتیہ چوپڑا نے طویل تعلقات کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد اداکارہ عارضی طور پر بھارت چھوڑ کر امریکا چلی گئی تھیں جب کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نیویارک سے ممبئی واپسی پر منہ چھپائے نظر آئی تھیں لیکن اب محبت کی ناکامی پر دلبرداشتہ اداکارہ نے شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے بھارت چھوڑ دیا

نرگس فخری کا کہناتھا کہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن بچوں سے بہت پیار ہے اس لیے جب بھی بچوں کی کمی محسوس ہوگی تو کسی بھی بچے کو گود لے لوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا گھر بنانے کی خواہش مند ہوں جہاں 20 بچوں کو رکھ کر ان کی دیکھ بھال کرسکوں کیوں کہ بچوں سے کھیلنا مجھے بہت پسند ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس فخری اپنی نئی آنے والی فلم''بنجو''کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔