آئی سی سی کی نئی رینکنگ یونس خان ترقی کرکے پانچویں نمبر پر آگئے

بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے یاسر شاہ کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔


ویب ڈیسک August 15, 2016
بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے یاسر شاہ کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔۔ فوٹو: گیٹی امیج

GILGIT: اوول ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان 11ویں نمبر سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ یونس خان انگلینڈ کے خلاف سیریز شروع ہونے سے پہلے بھی پانچویں پوزیشن پر ہی تھے لیکن انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے پر وہ ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اوول ٹیسٹ میں یونس خان کی ڈبل سنچری، میانداد کا ریکارڈ برابر

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے اور انگلینڈ کے جو روٹ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور چوتھے نمبر پر جنوبی آفریقا کے ہاشم آملہ موجود ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ یونس خان نے شاندار اننگز کا کریڈٹ اظہرالدین کو دے دیا

دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی اور انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن بدستور پہلے جب کہ پاکستان کے یاسر شاہ کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

واضح رہے یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کرکٹ کی چھٹی ڈبل سنچری اسکور کرکے پاکستان کی لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔