ترکی میں کار بم دھماکے سے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک

دھماکا پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی کار میں ہوا جس سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔


ویب ڈیسک August 15, 2016
دھماکا پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی کار میں ہوا جس سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ فوٹو؛ اے ایف پی

ترکی میں پولیس اسٹیشن کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیابکر میں پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی کار زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پولیس اسٹیشن کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی اسپتال کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔

دوسری جانب ترک حکومت کے اعلیٰ حکام نے دھماکے میں کرد باغیوں کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی کرد باغی اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔