پرانا کمپیوٹر نیا بنائیے

کلاؤڈ ریڈی سافٹ ویئر ذاتی استعمال کے لیے مفت ہے جسے کمپنی کے لنک سے یو ایس بی پر بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

کلاؤڈ ریڈی سافٹ ویئر ذاتی استعمال کے لیے مفت ہے جسے کمپنی کے لنک سے یو ایس بی پر بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ : فوٹو : فائل

اگر آپ کے پاس پرانا سست رفتار کمپیوٹر ہے اور اسے پھینکنے کے بجائے بہتر بلکہ مارکیٹ میں دستیاب گوگل کے کروم بک جیسا بنانا چاہتے ہیں تو اب ایسا کرنا ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہے۔


ایک امریکی کمپنی، نیورویئر www.neverware.com نے کلائوڈ ریڈی نامی ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو آپ کے ایک دہائی پرانے ونڈوز یا ایپل کمپیوٹر کو مکمل طور پر فعال کلائوڈ کمپیوٹر میں تبدیل کردیتا ہے۔یہ سافٹ ویئر پرانے کمپیوٹر میں گوگل کروم کا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کر کے اسے بدل دیتا ہے۔کروم آپریٹنگ سسٹم کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کے لیے زیادہ پاور یا ریسورسز اور ہیوی آپریٹنگ سسٹمز کی ضرورت نہیں ہوتی۔

کلاؤڈ ریڈی سافٹ ویئر ذاتی استعمال کے لیے مفت ہے جسے کمپنی کے لنک سے یو ایس بی پر بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس میں صرف 42 منٹ لگتے ہیں۔آپ کو بس ایک 8 سے 16 جی بی اسٹوریج والی یو ایس بی، ایک لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر جو دس سال سے زیادہ پرانا نہ ہو اور جی میل ایڈریس کی ضرورت ہوگی۔ انسٹالیشن سے پہلے اپنی اہم معلومات اور دستاویز کا بیک اپ بنالیں۔نیز کمپنی کی ویب سائٹ پر اپنے کمپیوٹر ماڈل کو چیک کرلیں کہ کیا یہ اس پر کام کرسکتا ہے اور پھر ڈائون لوڈ کریں۔
Load Next Story