پاناما لیکس کا معاملہ ہضم نہیں کریں گے بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع


ویب ڈیسک August 15, 2016
بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع، فوٹو؛ فائل

وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی پر لگائے جانے والے الزامات پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر داخلہ کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اوسلو میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پاکستان پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی اوورسیز کی تمام تنظیمیں تحلیل کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نئی تنظیمیں مشاورت اورپرفارمنس کی بنیاد پر بنائی جائیں گی۔ پاناما لیکس کے معاملے پر پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ حکمرانوں کی بھول ہے کہ ہم پاناما لیکس کا معاملہ ہضم کرجائیں گے، پاناما لیکس نے ہنگامہ برپا کیا لیکن حکمران جواب دینے کو تیار نہیں جب کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعتیں پاناما لیکس کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بلاول اور ایان کے ٹکٹ ایک ہی اکاؤنٹ سے خریدے جاتے ہیں، چوہدری نثار

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی جانب سے پیپلزپارٹی پر لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے وکلا کو قانونی نوٹس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری نثار سے معافی منگوانے کا فیصلہ کیا ہےاورانکار پرسخت قانونی کارروائی کرنے کی ٹھانی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔