دن بھر کی اہم خبروں پر ایک نظر

مودی کا بلوچستان پر بیان ہمارے ’’را‘‘ سے متعلق مؤقف کی تائید ہے، سرتاج عزیز


ویب ڈیسک August 15, 2016
فوٹو: جہانگیر

سیکرٹری خارجہ پاکستان اعزاز چوہدری نے بھارتی ہم منصب کو مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے پاکستان آنے کی دعوت دے دی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال پر غور کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کے سربراہ مقرر کیا ہے ۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنے بیان میں بلوچستان کا ذکر کرکے ہمارے ''را'' کی صوبے میں سرگرمیوں سے متعلق مؤقف کی تائید کی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جب کہ قابض فوج کی فائرنگ سے 8 کشمیری شہید ہوگئے جس کے بعد 38 روز کے دوران شہادتوں کی تعداد 89 ہوگئی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی پر ایک طرف تو کشمیری عوام کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرائے جا رہے ہیں تو دوسری جانب وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ترنگا زمین پر آ گرا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



وزیراعظم نواز شریف نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو فون کیا اور انہیں اوول ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔