متحدہ عرب امارات نے کم لاگت مکانات میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی
آبادایکسپو میں یواے ای برطانیہ کینیڈالبنان کے سرمایہ کاروں سے معاہدے ہوئے
متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں لوکاسٹ ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی جبکہ آباد کے ساتھ 100 ملین ڈالر کے معاہدے بھی کیے ہیں۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیولپرزپاکستان (آباد) کے سینٹرل چیئرمین حنیف گوہرنے ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آباد ایکسپو 2016 کے پیٹرن انچیف گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی جانب سے لوکاسٹ ہاؤسنگ کے لیے آباد کے اشتراک سے منصوبے شروع کرنے کی پابندی کے اعلان کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں، پاکستان میں تعمیراتی شعبے کی بین الاقوامی ایکسپومیں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی غیرملکی کمپنیوں نے آباد ایکسپو2016 کو مثالی قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ دبئی ودیگر ممالک کی کنسٹرکشن ایکسپومیں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرتے ہیں لیکن پاکستان میں منعقد ہونے والی یہ نمائش دیگر ممالک کے مقابلے میں کئی گنا منظم اور نتیجہ خیز لگی۔
انھوں نے بتایا کہ ایکسپو میں برطانوی کمپنیوں کی جانب سے آباد کے ساتھ100 ملین ڈالر، کینیڈا کی کمپنیوں کی جانب سے150 ملین ڈالر اور لبنان کی کمپنیوں کی جانب سے150 ملین ڈالر کے معاہدے طے پائے، اس 3روزہ بین الاقوامی نمائش میں10 لاکھ سے زائد وزیٹرز نے دورہ کیا، ایکسپو میں عام آدمی کی سہولت کے لیے آباد کے پروفیشنل انجینئرز اور ڈایزائنرز نے 120،100 اور80 گزکے کم قیمت مکانات کے 5000 سے زائد مفت نقشے بناکردیے جبکہ مکان کی کم سے کم لاگت پر تعمیرکے لیے بھی مفت مشورے دیے۔ حنیف گوہر نے بتایا کہ آبادایکسپو2016 نے سال2014 میں ہونے والی پہلی ایکسپو کے تمام ریکارڈ توڑدیے، نمائش میں آبادکی ٹیم کا بنیادی ایجنڈاکامیابی سے ہمکنار ہوا جس کے تحت پاکستان کی کنسٹرکشن انڈسٹری میں سرمایہ کاری یا جوائنٹ وینچرز کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا اور عام اور بے گھرخاندانوں کے لیے لوکاسٹ ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانا شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آباد ایکسپو 2016 کے لیے کراچی ایکسپوسینٹر کے6 ہالز ناکافی ثابت ہوئے، یہی وجہ ہے کہ آباد انتظامیہ نے افتتاحی تقریب ودیگر سرگرمیوں کے لیے علیحدہ سے ایرینا قائم کیا تھا جبکہ ایکسپوسینٹر کی بالائی منزل پرمختلف موضوعات پرسیمینارزمنعقدکیے گئے، ایکسپو میں عوام کی دلچسپی بڑھانے کے لیے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی انعامات جن میں عمرے کے ٹکٹس، موٹرسائیکلز، قیمتی الیکٹرونک مصنوعات ودیگر اشیا شامل ہیں قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے گئے، اسی طرح کارپوریٹ سماجی ذمے داری (سی ایس آر) پروگرام کے تحت نمائش میں کینسراسپتال، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن، سیلانی ویلفیئر ودیگر سماجی اداروں کے اسٹالز بھی مفت فراہم کیے گئے جنہوں نے عوام کو امراض سے متعلق آگہی فراہم کرنے کے علاوہ مفت طبی مشورے بھی دیے۔