حصص مارکیٹ پہلی بار40000کی حد عبور کرکے برقرار رکھنے میں کامیاب

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس122.88 پوائنٹس کے اضافے سے ریکارڈ 40030.52 ہوگیا


Business Reporter August 16, 2016
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس122.88 پوائنٹس کے اضافے سے ریکارڈ 40030.52 ہوگیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

مقامی سرمایہ کاروں کی آئل اور سیمنٹ اسٹاکس میں وسیع پیمانے پر خریداری سرگرمیوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیرکو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا اور پہلی بار انڈیکس 40000 پوائنٹس کی حد عبور کر کے برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا، تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں47 ارب74 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ پیر کو کاروباری دورانیے میں اگرچہ بینکنگ سیکٹر کے حصص میں فروخت کا رحجان بھی غالب رہا لیکن اس کے باوجودپورے دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی جس سے ایک موقع پر تیزی196.46 پوائنٹس تک پہنچ گئی تھی لیکن فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس122.88 پوائنٹس کے اضافے سے ریکارڈ 40030.52 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس33.50 پوائنٹس کے اضافے سے 22920.38 ، کے ایم آئی30 انڈیکس 335.15 پوائنٹس کے اضافے سے70279.82 ، کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 148.17 پوائنٹس کے اضافے سے 18726.48 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 22.04 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر27 کروڑ75 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار397 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 228 کے بھاؤ میں اضافہ، 145 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |