سوات ملالہ کی ساتھی طالبہ کائنات کے گھر کے قریب دھماکا خاتون جاں بحق6 افراد زخمی

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

ملالہ یوسف زئی کے ساتھ زخمی ہونے والی طالبہ کائنات کے گھر کے قریب دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ۔


سوات کے علاقے مکان باغ میں طالبہ کائنات کےگھر کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا جس کی آواز دور تک سنائی دی، دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سیدو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story