بھارتی ریاست راجستھان میں ایک شخص نے گھر پر پاکستان کاپرچم لہرادیا

گرفتار کپل شاستری پر دو گروپوں میں دشمنی بھڑکانے اور توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 16, 2016
کپل شرما کے خلاف تعزیرات ہند کی 153 اے اور295 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیاہے جس نے جسن آزادی کے موقع پر اپنے گھر پر پاکستان کا قومی پرچم لہرایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستھان کے علاقے مین سارور میں پولیس نےایک شخص کو اپنے گھر پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت کپل شاستری کے نام سے ہوئی ہے۔

کپل شرما کے خلاف تعزیرات ہند کی 153 اے اور295 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جو کہ دو گروپوں کے درمیان دشمنی کے بڑھاوے اور توہین مذہب کےمرتکب ملزمان پر عائد کی جاتی ہیں۔

واضھ رہے کہ چند روز قبل بنگلورو میں بھی اس وقت بھارت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے نعرے لگے تھے جب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا تھا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |