بشارالاسد اسرائیل سے مدد طلب کرنے پر مجبور ہوگئے

بشارالاسدنےیقین دہانی کرائی تھی کہ اگر تل ابیب ہماری مدد کرتا ہےتواسرائیل سے متصل سرحد پر امنکی ضمانت دینے کو تیار ہیں


INP August 16, 2016
بشار الاسد نے روسی ہم منصب اسے کہا تھا کہ وہ نیتن یاہو کو دمشق کی مدد پر قائل کریں۔ فوٹو : فائل

شامی صدر بشارالاسد روس کے ذریعے اپنے سب سے بڑے اور خطرناک دشمن اسرائیل سے بھی مدد مانگنے پر مجبور ہو گئے،

امریکی اخبار ورلڈ ٹرائبیون نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ چند ماہ قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ روس سے چند روز قبل بشار الاسد نے بھی روس کا خفیہ دورہ کیا تھا، اپنے اس دورے کے دوران انھوں نے روسی ہم منصب اور اسد رجیم کے سب سے بڑے حامی ولادی میر پوتن سے کہا تھا کہ وہ نیتن یاہو کو دمشق کی مدد پر قائل کریں۔ صدر اسد نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اگر تل ابیب ہماری مدد کرتا ہے تو ہم اسرائیل سے متصل سرحد پر طویل عرصے تک امن وامان کی ضمانت دینے کو تیار ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ صدر بشارالاسد کی اس پیشکش کو روسی حکام نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو تک پہنچا دیا تھا، اخباری رپورٹس کے مطابق شام میں ایران اور حزب اللہ کو درپیش بھاری جانی اور مالی نقصان کے بعد روسی صدر پوتن اسرائیل اور شام کے درمیان کسی معاہدے کی کوشش کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں