سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے پر50 ارب روپے لاگت آئیگی

فورسز کے نئے 29 ونگز قائم، 17ہزار اہلکار بھرتی کیے جائینگے، بجٹ وزارت داخلہ دے گی


Irshad Ansari August 16, 2016
فورسز کے نئے 29 ونگز قائم، 17ہزار اہلکار بھرتی کیے جائینگے، بجٹ وزارت داخلہ دے گی فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک اور انٹرنل سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے سول آرمڈ فورسزکے 29ونگزکے قیام پر50 ارب روپے لاگت آئیگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک اورانٹرنل سیکیورٹی کویقینی بنانے کیلیے قائم کیے جانیوالے یہ ونگز سول آرمڈ فورسزکے یہ ونگزسی پیک کی حفاظت کیلیے پاکستان آرمی کی مدد کرینگے۔ اس کے ساتھ ملک کے اندرامن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلیے پولیس اوردیگراداروں کی مدد بھی کریں گے ۔ سول آرمڈ فورسزکے اہم کردارکو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ ان کی تعدادمیں اضافہ کیا جائے ۔ سول آرمڈ فورسز کی بنیادی ذمے داری بارڈرزکی حفاظت کرنا ہے لیکن دہشت گردی جسے چلینجز کے باعث سول آرمڈ فورسزکوملک کے اندربھی تعینات کیا گیا اورانھوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نئے قائم کیے جانیوالے ونگزمیں17ہزارسے زائد اہلکار بھرتی کیے جائیںگے اورنئے ونگزفرنٹیئرکوراور رینجرز میںقائم کیے جائیںگے، رینجرزاور ایف سی کاایک ونگ سات سوسے آٹھ سوجوانوں پرمشتمل ہو گا،سول آرمڈ فورسزکے ونگزکومرحلہ وارقائم کیے جائیںگے یہ ونگزوزارت داخلہ کے ماتحت ہونگے اوران ونگزکابجٹ بھی وزارت داخلہ کے بجٹ سے ہی خرچ کیاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں