پاکستان میں 3 ماہ کے دوران 8 بین الاقوامی ٹینس ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا

اس دوران 7 ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی کیا جائیگا

اس دوران 7 ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی کیا جائیگا، فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قومی اور انٹرنیشنل ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا،3ماہ میں مجموعی طور پر8بین الاقوامی اور7 قومی ایونٹس میں پلیئرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری محمد خالد کے مطابق30 ستمبر سے31 دسمبر تک3ماہ کیلیے8 بین الاقوامی ایونٹس میں4 انٹر نیشنل اور 4 ایشین مقابلے شامل ہیں۔


ان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، اس دوران 7 ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی کیا جائیگا، انھوں نے کہا کہ4 انٹرنیشنل مقابلے کراچی اور لاہور میں منعقد ہونگے جبکہ ایشیا کے4 ایونٹس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

ڈومیسٹک ایونٹس کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہونگے، آئی ٹی ایف اسٹینڈرڈ ورلڈ رینکنگ چیمپئن شپ30 ستمبر سے کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں بھارت کے3 کھلاڑیوں نے باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق کر دی ہے، اس کے بعد اکتوبر کے درمیان 2 بین الاقوامی مقابلے کھیلے جائیںگے، اس طرح ایشین اور بین الاقوامی مقابلوں کے ساتھ ساتھ تمام ڈومیسٹک ٹورنامنٹس 31دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔
Load Next Story