شہزادی کیٹ میڈلٹن امید سے ہیں ترجمان برطانوی شاہی محل
برطانوی شاہی محل کےمطابق شہزادی کیٹ میڈلٹن امید سے ہیں اوروہ پہلے بچے کی ماں بننےوالی ہیں۔
برطانوی شاہی محل کےترجمان جیمز محل نےبیان جاری کیاہےکہ شہزادی کیٹ میڈلٹن امیدسےہیں اور وہ طبعیت ناساز ہونے کے باعث لندن میں کنگ ایڈورڈ اسپتال میں چندروز رہیں گی جہاں انہیں آرام کامشورہ دیا گیا ہے۔ شاہی محل کی جانب سے بیان جاری ہونے کےبعد شہزادی کیٹ میڈلٹن کو ہر طرف سے مبارکبادی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے نئے مہمان کی آمد کی خبر پر کہا ہے کہ شاہی جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کے لئے خوشی کی خبر ہے اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم ''جان کی'' نے بھی شاہی جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ملکہ برطانیہ ''الزبتھ'' کے بعد تخت کے وارث شہزادہ چارلس ہیں جن کے بیٹے شہزادہ ولیم ہیں اور جو نئے آنے والے مہمان ان کے بعد تخت کے وارث ہوں گے۔ واضح رہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن شہزادہ ولیم سے اپریل 2011 میں رشتہ ازدوج میں منسلک ہوئی تھیں۔