مودی کی باتیں بڑی بڑی جبکہ عمل صفر ہے بھارتی چیف جسٹس

مودی صاحب دوسروں کوچھوڑیں اپنی خبر لیجیئے، جسٹس ٹی ایس ٹھاکر

خطاب مایوس کن تھا،مودی صاحب پہلے اپنی خبرلیجیے،ٹی ایس ٹھاکر نے وزیراعظم کوآئینہ دکھادیا

بھارت کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکرنے یوم آزادی کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریرکومایوس کن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ مودی صاحب دوسروں کوچھوڑیں اپنی خبر لیجیئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے کہا کہ مودی ان لوگوں میں سے ایک ہیں، جن کی باتیں بڑی بڑی اورعمل صفرہوتاہے۔ پاکستان پر تنقید اور کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کی توہین پر بھارتی چیف جسٹس نے اپنے ہی وزیراعظم کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہاکہ مودی نے بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان کو تنقید کانشانہ بنایا لیکن اپنے گریبان میں جھانک کرنہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنی طویل ترین تقریر میں مودی نے کشمیریوں کے جذبات کو نظر انداز کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں جاری احتجاج کی لہر کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا تھا اور ان کی باتیں سن کر ان ہی کے وزیر اونگھ رہے تھے۔
Load Next Story