پشاورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی خودکش حملہ آورگرفتار

گرفتاردہشت گرد کی شناخت رحمان الدین کے نام سے ہوئی ہے جو اپر دیر کا رہائشی ہے، ترجمان سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک August 16, 2016
گرفتاردہشت گرد کی شناخت رحمان الدین کے نام سے ہوئی ہے جو اپر دیر کا رہائشی ہے، ترجمان سی ٹی ڈی فوٹو : فائل

KARACHI: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دیسی ساختہ بم بھی برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش دہشت گرد رحمان الدین کوگرفتارکیا جب کہ اس سے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتارہونے والا دہشت گرد اپر دیرکا رہائشی ہے اوراس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کے قریب سے 2 کلو دیسی ساختہ بم سمیت گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گرد رحمان الدین کو خود کش حملے کے لئے تیار کیا گیا تھا جس کی دہشت گرد نے باقاعدہ تربیت بھی حاصل کررکھی تھی جب کہ دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |