بنوں تھانا ہوید پر شدت پسندوں کا خود کش حملہ 10 افراد زخمی

حملے کے بعد شدت پسندوں نے تھانے پر فائرنگ بھی کی۔

خودکش حملہ آور نے صبح 5 بجکر50 منٹ پر بارود سے بھری گاڑی تھانہ سے ملحقہ خالی گھر سے ٹکرادی. فوٹو اے ایف پی

HYDERABAD:
تھانا ہوید پر شدت پسندوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے صبح 5 بجکر50 منٹ پر بارود سے بھری گاڑی تھانہ سے ملحقہ خالی گھر سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔


دھماکے کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود 5 پولیس اہلکار اور5 سویلین زخٕمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے میں خود کش حملہ بھی مارا گیا ۔

دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں کی کھڑکیوں میں لگے شیشے ٹوٹ گئے، حملے کے بعد شدت پسندوں نے تھانے پر فائرنگ بھی کی۔

Recommended Stories

Load Next Story