بنوں تھانا ہوید پر شدت پسندوں کا خود کش حملہ 10 افراد زخمی

حملے کے بعد شدت پسندوں نے تھانے پر فائرنگ بھی کی۔


ویب ڈیسک December 04, 2012
خودکش حملہ آور نے صبح 5 بجکر50 منٹ پر بارود سے بھری گاڑی تھانہ سے ملحقہ خالی گھر سے ٹکرادی. فوٹو اے ایف پی

HYDERABAD: تھانا ہوید پر شدت پسندوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے صبح 5 بجکر50 منٹ پر بارود سے بھری گاڑی تھانہ سے ملحقہ خالی گھر سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود 5 پولیس اہلکار اور5 سویلین زخٕمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے میں خود کش حملہ بھی مارا گیا ۔

دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں کی کھڑکیوں میں لگے شیشے ٹوٹ گئے، حملے کے بعد شدت پسندوں نے تھانے پر فائرنگ بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں