9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ ختمووٹوں کی گنتی جاری

ضمنی انتخابات کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔


ویب ڈیسک December 04, 2012
ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجےتک جاری رہی. فوٹو ایکسپریس

قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

جہلم کے حلقہ پی پی 26 میں (ن) لیگ کا کوئی امیدوار نہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے محمدعارف چوہدری الیکشن لڑ رہے ہیں، گوجرانوالہ پی پی 92 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نواز چوہان، پیپلز پارٹی کے لالہ اسد اللہ اور آزاد امیدوار میاں سرفراز کے درمیان مقابلے کا امکان ہے۔

گجرات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 107 میں(ق) لیگ اور پی پی کے مشترکہ امیدوار رحمان نصیر مرالہ کا حنیف اعوان سے مقابلہ ہے، ڈسکہ پی پی 129 میں عنصر بریار اور محسن اشرف آمنےسامنے ہیں جبکہ سیالکوٹ سٹی حلقہ پی پی 122 میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اکرام کا پی پی کے راجہ عامرسے مقابلہ ہے ۔

چیچہ وطنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 اور پی پی 226 میں بھی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کنڈیارو اور محراب پور پر مشتمل حلقہ پی ایس 21 میں 31 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا تھا، اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے سرفراز شاہ، نیشنل پیپلزپارٹی کے ابرار شاہ اور آزاد امیدوار زوہیب شاہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
پولنگ کے لئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کئے گئے تھے، کچھ پولنگ اسٹیشن پر عملےکے لیٹ پہنچنے کی وجہ سے پولنگ دیر سے شروع ہوئی، ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجےتک بلا تعطل جاری رہی لیکن مقررہ وقت ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں