کراچی میں پولیس کی کارروائی کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد گرفتار
دہشت گرد کسی اعلیٰ شخصیت کےاغوا یادہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہےتھے، ایس ایس پی فاروق اعوان
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان نے کہا ہے کہ کالعدم لشکرجھنگوی کے4 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان نے بتایا کہ گلشن اقبال سے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے نام عالم علی، اظہرحسین، عبدالعدیل اور کاشف علی ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2ایل ایم جی، کلاشنکوف،2 دستی بم، 4 پستول اور 2 ہزار گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
فاروق اعوان نے بتایا کہ چاروں ملزمان قتل،بھتاخوری،ڈکیتی،اغوا کی وارداتو ں میں ملوث ہیں، دہشت گرد جعلی پولیس موبائل اور وردیاں استعمال کیا کرتے تھے اور سڑکوں پر کاروں کی چیکنگ کے بہانے نقدی اور زیورات لوٹتے تھے، ملزمان سوشل میڈیا پر اشتہارات دینے والوں کے گھر جعلی خریدار بن کرجاتے اور انہیں لوٹ لیتے تھے۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے گروہ کا سرغنہ ابوسفیان عرف معاویہ ہے، جو ملک گیرسطح پردہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے، دہشت گرد کراچی میں بڑی دہشت گردی یا اعلیٰ شخصیت کےاغوا کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔