توانائی بحران سے معیشت متاثرہورہی ہے ڈاکٹر عاصم

حکومت سی این جی کے حوالے سے ایسی پالیسی لانا چاہتی ہے، جس کے تحت بڑی گاڑیوں کوگیس نہ دی جائے،ڈاکٹر عاصم


ویب ڈیسک December 04, 2012
حکومت سی این جی کے حوالے سے ایسی پالیسی لانا چاہتی ہے، جس کے تحت بڑی گاڑیوں کوگیس نہ دی جائے،ڈاکٹر عاصم ۔ فوٹو فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ توانائی بحران سے معیشت متاثرہورہی ہے۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ آئندہ سال جون تک گیس سسٹم میں مزید 750 ایم ایم سی ایف ڈی گیس شامل ہوجائے گی جبکہ ایل این جی بھی دستیاب ہوگی ، انہوں نے بتایا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔

ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ حکومت سی این جی کے حوالے سے ایسی پالیسی لانا چاہتی ہے، جس کے تحت بڑی گاڑیوں کوگیس نہ دی جائے ، ملک میں سی این جی کو ضائع کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |