توانائی بحران سے معیشت متاثرہورہی ہے ڈاکٹر عاصم
حکومت سی این جی کے حوالے سے ایسی پالیسی لانا چاہتی ہے، جس کے تحت بڑی گاڑیوں کوگیس نہ دی جائے،ڈاکٹر عاصم
وزیراعظم کے مشیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ توانائی بحران سے معیشت متاثرہورہی ہے۔
اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ آئندہ سال جون تک گیس سسٹم میں مزید 750 ایم ایم سی ایف ڈی گیس شامل ہوجائے گی جبکہ ایل این جی بھی دستیاب ہوگی ، انہوں نے بتایا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔
ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ حکومت سی این جی کے حوالے سے ایسی پالیسی لانا چاہتی ہے، جس کے تحت بڑی گاڑیوں کوگیس نہ دی جائے ، ملک میں سی این جی کو ضائع کیا جارہا ہے۔