عدالت کسی عمارت کی بنیاد کو غلط قرار دیدے تو وہ کھڑی نہیں رہ سکتی چیف جسٹس

چیف جسٹس نےبلوچستان حکومت سے مختلف کمپنیوں کو لیز کی تفصیلات طلب کرلیں۔


ویب ڈیسک December 04, 2012
چیف جسٹس نےبلوچستان حکومت سے مختلف کمپنیوں کو لیز کی تفصیلات طلب کرلیں۔فوٹو فائل

سپریم کورٹ میں ریکو ڈک کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ اگر عدالت کسی عمارت کی بنیاد کو غلط قرار دے دے تو وہ کھڑی نہیں رہ سکتی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ریکوڈک کیس کی سماعت کر رہا ہے، دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رعایت دینے کی شرائط قانون میں واضح ہیں، میٹرک پاس شخص کو ایم بی بی ایس کی ڈگری نہیں دی جاسکتی سب ٹھیک ہو تو گورنر اور وزیراعلیٰ کو پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔

اس موقع پر ٹی تھیان کے وکیل خالد انورنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رعایت غیرقانونی نہیں، معاہدہ شفاف طریقے سے کیا گیا، جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی سی سی کو مائنگ لیز نہیں دی گئی، لائسنس کے بغیر 30 سال کی ایکسپلورلیرشن لیز کس طرح دی گئی، چیف جسٹس نےبلوچستان حکومت سے مختلف کمپنیوں کو لیز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں