گورنرسندھ سے ڈی جی رینجرزکی ملاقات کراچی آپریشن جاری رکھنے کا عزم

صوبے میں امن کے قیام کیلے رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، گورنرسندھ


ویب ڈیسک August 16, 2016
ملاقات میں کراچی آپریشن میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔ فوٹو: پی پی آئی

گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نیشنل ایکشن پلان، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور شہر قائد میں جاری آپریشن سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں کراچی آپریشن کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: آپریشن ضرب عضب شروع نہ ہوتا تو ملک کو بہت نقصان ہوتا، گورنر سندھ

ملاقات کے دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اوران قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔ شہر قائد کے حوالے سے ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور یہاں امن و امان کی بہتر صورتحال پورے ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں