فلپائن میں سمندری طوفان نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی

فلپائن کے موسمیات کے مطابق طوفان ’’بوپھا‘‘ کرسمس سے قبل ایک اور دفعہ ملک کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

طوفانی ہواوں اور بارشوں نے سیکڑوں مکانات کو نقصان پہنچایا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

فلپائن کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں اوربارشوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔



فلپائن کے ساحلی علاقوں میں ہولناک سمندری طوفان ''بوپھا'' نے ہرطرف تباہی مچا دی ہے۔ 40ہزار سے زیادہ لوگ گھروں کوچھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ 210 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے سمندر میں چار میٹر اونچی لہریں پیدا ہو رہی ہیں جب کہ طوفانی ہواؤں اور بارشوں نے سیکڑوں مکانات کو نقصان پہنچایا ہے اور ساحلی علاقوں میں ہزاروں لوگ بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔


فلپائن کے صدر نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ واضح رہے کہ ''بوپھا'' نامی طوفان فلپائن میں رواں سال 16ویں مرتبہ آیا ہے۔


فلپائن کے موسمیات کے مطابق طوفان ''بوپھا'' کرسمس سے قبل ایک اور دفعہ ملک کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story