سی این جی کی فروخت اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

سی این جی ایسوسی ایشن کے مسائل حل ہونے تک سندھ میں سی این جی فی کلوکے حساب سے ہی فروخت کی جائے گی، چئیرپرسن اوگرا


ویب ڈیسک August 16, 2016
سی این جی ایسوسی ایشن کے مسائل حل ہونے تک سندھ میں سی این جی فی کلوکے حساب سے ہی فروخت کی جائے گی، چئیرپرسن اوگرا۔ فوٹو :فائل

سندھ میں سی این جی کی فروخت کے معاملے پر اوگرا اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا اور سندھ کی تمام سی این جی ایسوسی ایشنز کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کے دوران سندھ میں سی این جی کی فروخت کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے چئیر پرسن اوگرا عظمیٰ عادل خان کا کہنا تھا کہ سی این جی ایسوسی ایشنز کے تمام مسائل اور تجاویزسنی ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن کے مسائل حل ہونے تک صوبے بھر میں سی این جی کی فی کلو کے حساب سے ہی فروخت کی جائے گی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سندھ میں سی این جی ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

چئیرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل خان نے کہا کہ امید ہے کہ حکومتی مشاورت سے رواں سال ستمبر میں این جی ایسوسی ایشنز کے معاملات حل کرلئے جائیں گے تاہم اس وقت تک سی این جی فی کلو میں ہی فروخت ہوگی جب کہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اوگرا کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں