سمندری حدود کی خلاف ورزی پرامریکی ڈرون کو قبضے میں لے لیاایران

ڈرون طیارے سے متعلق امریکا کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا۔


ویب ڈیسک December 04, 2012
ایرانی بحیریہ کے حکام امریکی ڈرون طیارے کا پکڑے جانے بعد معائنہ کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پرامریکی ڈرون طیارے کو قبضے میں لے لیا۔


ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق 'اسکین ایگل'' نامی امریکی ڈرون طیارے کو قبضے میں لیا ہے جوایرانی سمندری حدود میں اڑ رہا تھا۔


ایڈمرل علی فدوی کے مطابق قبضے میں لئے جانے والا امریکی ڈرون طیارہ دوسرے ڈرون کی نسبت تھوڑاچھوٹا ہے،ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حالیہ دنوں میں بحیرہ عرب پر کئی جاسوسی پروازیں بھی کرچکا ہے۔ دوسری جانب ڈرون طیارے سے متعلق امریکا کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں