سپریم کورٹ نےلال مسجد آپریشن کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا

تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ وفاقی شرعی عدالت کے سینئر جج شہزاد ہوں گے


ویب ڈیسک December 04, 2012
تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ وفاقی شرعی عدالت کے سینئر جج شہزاد ہوں گے، فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نےلال مسجد آپریشن کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے

سپریم کورٹ نے لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دے دیا ہے،تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ وفاقی شرعی عدالت کے سینئر جج شہزاد ہوں گے جواس آپریشن سے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کرکے سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ جولائی 2007 میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں لال مسجد میں بڑے پیمانے پراسلحے کی موجودگی کے حوالے سے آپریشن کیا گیا تھا اس دوران رینجرز اہلکار سمیت 8 لال مسجد کے طلبا بھی جاں بحق ہوگئے تھےجس کا مقدمہ مولانا عبدالعزیز سمیت 26 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا تاہم ناکافی ثبوتوں کے باعث ان تمام افراد کو عدالت نے باعزت بری کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |