چیمپیئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کوہرادیا

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم گرین شرٹس کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔


ویب ڈیسک December 04, 2012
کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔ فوٹو : اے ایف پی

چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-1 سے ہرا دیا۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے آخری میچ میں پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔دوسرے ہاف کے 15ویں منٹ میں آسٹریلیا کے کیرون گلوورز نے پیلنٹی کارنر کے ذریعے گول کرکے پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم گرین شرٹس کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔

منگل کو ایونٹ کے دیگر مقابلوں میں ہالینڈ نے بیلجیئم کو 4-5 اور جرمنی نے بھارت کو 2-3سے ہرایا جبکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے گروپ میچوں میں صرف بیلجئیم کو شکست دی جبکہ دیگر دو میچز میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں