براہ راست بیرونی سرمایہ کاری جولائی میں146فیصد گر گئی

جولائی 2016 میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں 11 کروڑ 39لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، ایس بی پی


Business Reporter August 17, 2016
گزشتہ سال جولائی میں پبلک انویسٹمنٹ منفی 2کروڑ 2لاکھ ڈالر رہی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

غیرملکی سرمایہ کاری میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں سال بہ سال 6کروڑ 32لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2016کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں مجموعی طور پر 11 کروڑ 39لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، جولائی 2015 کے دوران 5کروڑ 7لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی، جولائی 2016کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 1 کروڑ 10لاکھ ڈالر یا 14.6فیصد کی کمی سے 7کروڑ 53لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 6کروڑ 43لاکھ ڈالر رہی۔

فارن پرائیویٹ انویسٹمنٹ 4کروڑ 38لاکھ ڈالر اضافے سے 7کروڑ 8 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 11کروڑ 46لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ ماہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری بھی 5کروڑ 48لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5کروڑ 3لاکھ ڈالر رہی، جولائی 2015کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 45لاکھ ڈالر رہی تھی، جولائی میں غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ منفی 8لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ سال جولائی میں پبلک انویسٹمنٹ منفی 2کروڑ 2لاکھ ڈالر رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں