پاکستان اسٹیل کی نجکاری کیلیے اہم پیشرفت کی توقع
وفد کے اراکین پاکستان اسٹیل کی مالی صورتحال کا پہلے ہی اندازہ لگاچکے ہیں
NAWABSHAH:
پاکستان اسٹیل کی نج کاری میں اہم پیش رفت سامنے آنے کی توقع ہے، پاکستان اسٹیل کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والی چینی سرکاری اسٹیل کارپوریشن باؤاسٹیل گروپ کا اعلیٰ سطح کا وفد رواں ہفتے پاکستان اسٹیل کا دورہ کرے گا، اس کارپوریشن کا وفد ڈیڑھ ماہ قبل بھی اسٹیل ملز کا دورہ کرچکا ہے اور حالیہ دورے پہلے دورے کا تسلسل ہے جس میں کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کی آمد بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وفد 10اراکین پر مشتمل ہے جن میں 3پاکستانی شخصیات بھی شامل ہیں، وفد کے اراکین پاکستان اسٹیل کی مالی صورتحال کا پہلے ہی اندازہ لگاچکے ہیں، حالیہ دورے میں پاکستان اسٹیل کے کارخانوں اور پلانٹ کا تکنیکی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے چینی اسٹیل کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے دورے پر پاکستان اسٹیل کے بارے میں بریفنگ کے لیے اسٹیل ملز کے بارے میں وسیع تجربے کی حامل ایک شخصیت کو کوآرڈینیشن کے فرائض بھی سونپ دیے ہیں جو دورے کے موقع پر چینی وفد کو ادارے کے قیام سے اب تک کی صورتحال، پاکستان اسٹیل کے پوٹینشل اور معاشی و جغرافیائی افادیت کے بارے میں بریفنگ دیں گے، پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے چینی وفد کے دورے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔