پی آئی اے کے ایک جہاز پر 570 افراد مامور ہیں جو ورلڈ ریکارڈ ہے جسٹس شیخ عظمت

پی آئی اے میں کیٹرنگ سے لےکر جہازوں کی مرمت تک سفارش چلتی ہے،چیف جسٹس


ویب ڈیسک December 04, 2012
پی آئی اے میں کیٹرنگ سے لےکر جہازوں کی مرمت تک سفارش چلتی ہے،چیف جسٹس. فوٹو فائل

KARACHI: جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ پی آئی اے میں 20 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ایک جہاز پر 570 افراد مامور ہیں جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

چیف جسٹس نے پی آئی اے میں بدانتظامیوں کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ پی آئی اے میں کیٹرنگ سے لےکر جہازوں کی مرمت تک سفارش چلتی ہے، بدانتظامیوں کی ذمہ دار صرف پی آئی اے ہی نہیں سول ایوی ایشن بھی برابر کی ہے۔

چیف جسٹس نے پی آئی اے حکام سے پوچھا کہ ترک ایئرلائن سے شیئرنگ کرنے کی کیا وجوہات تھیں، جواب میں حکام نے موقف اختیار کیا کہ اس روٹ پرقومی ایئرلائن کو نقصان ہورہا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 20 ہزار ملازم ہیں اور ادارے پر ایک ارب ڈالر کا قرضہ ہے، کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں