عازمین حج کودھوپ اورگرمی سے بچانے کے لیے اسمارٹ چھتری تیار

اس کے علاوہ یہ چھتری حسب ضرورت دوسرے لوگوں سے رابطے کا کام بھی دے گی۔

اس کے علاوہ یہ چھتری حسب ضرورت دوسرے لوگوں سے رابطے کا کام بھی دے گی۔ : فوٹو : فائل

LONDON:
حج یا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ آنے والے زائرین کو شدید دھوپ اورگرمی سے بچانے کیلیے سعودی نوجوان نے فلسطینی خاتون کی معاونت سے اسمارٹ چھتری تیار کرلی ہے۔


یہ اسمارٹ چھتری لوگوں کو نہ صرف سایہ مہیا کرے گی بلکہ شمسی توانائی سے چارج ہو کر دن کی گرمی میں ٹھنڈک اور رات کی تاریکی میں روشنی بھی مہیا کرے گی ۔ اس کے علاوہ یہ چھتری حسب ضرورت دوسرے لوگوں سے رابطے کا کام بھی دے گی۔

اسمارٹ چھتری کے بانی سعودی شہری کامل بدوی اور اس کی معاون فلسطینی خاتون منال دندیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے اسمارٹ چھتری کا تصور حجاج کرام کو گرمی میں ٹھنڈک کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت کے پیش نظر کیا۔
Load Next Story