شکاگومیں حجاب پوش مسلمان خاتون اوراس کی بیٹی پرتشدد

مذکورہ خاتون کے مطابق حجاب پہننے کی وجہ سے ان کیساتھ اس قسم کا پانچواں نفرت انگیزواقعہ پیش آیاہے


APP August 17, 2016
مذکورہ خاتون کے مطابق حجاب پہننے کی وجہ سے ان کیساتھ اس قسم کا پانچواں نفرت انگیزواقعہ پیش آیا ہے :فوٹو: فائل

لاہور: امریکا میں نفرت پرمبنی جرائم کے ایک اور واقعے میں حجاب پوش مسلمان خاتون اوراس کی بیٹی کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شکاگو میں ایک امریکی خاتون اور2 مردوں نے حجاب پوش خاتون اوراس کی بیٹی کا ان کی کارتک پیچھاکیا اوران کے حجاب کھینچے، اس دوران ان کوداعشی داعشی کہتے ہوئے برابھلا کہا اور انھیں مارنے کی کوشش کی۔

مذکورہ خاتون کے مطابق حجاب پہننے کی وجہ سے ان کیساتھ اس قسم کا پانچواں نفرت انگیزواقعہ پیش آیاہے۔ واقعے کی شکایت متعلقہ تھانے میں درج کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں