شکاگومیں حجاب پوش مسلمان خاتون اوراس کی بیٹی پرتشدد

مذکورہ خاتون کے مطابق حجاب پہننے کی وجہ سے ان کیساتھ اس قسم کا پانچواں نفرت انگیزواقعہ پیش آیاہے

مذکورہ خاتون کے مطابق حجاب پہننے کی وجہ سے ان کیساتھ اس قسم کا پانچواں نفرت انگیزواقعہ پیش آیا ہے :فوٹو: فائل

لاہور:
امریکا میں نفرت پرمبنی جرائم کے ایک اور واقعے میں حجاب پوش مسلمان خاتون اوراس کی بیٹی کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق شکاگو میں ایک امریکی خاتون اور2 مردوں نے حجاب پوش خاتون اوراس کی بیٹی کا ان کی کارتک پیچھاکیا اوران کے حجاب کھینچے، اس دوران ان کوداعشی داعشی کہتے ہوئے برابھلا کہا اور انھیں مارنے کی کوشش کی۔

مذکورہ خاتون کے مطابق حجاب پہننے کی وجہ سے ان کیساتھ اس قسم کا پانچواں نفرت انگیزواقعہ پیش آیاہے۔ واقعے کی شکایت متعلقہ تھانے میں درج کردی گئی ہے۔
Load Next Story