پاکستان نے سرحد پر دہشت گردی کے کیمپس قائم کررکھے ہیں بھارت کا الزام

رواں سال ان کیمپوں سے بھارتی سرحد کے اندر 249 حملے کئے جا چکے ہیں، بھارتی نائب وزیرداخلہ


AFP December 04, 2012
بھارتی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے کیمپس پاکستانی فوج کی مدد سے چلائے جا رہے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے سرحد پردہشت گردی کے 42 کیمپس قائم کررکھے ہیں جن سے دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

بھارت کے نائب وزیر داخلہ مولاپالے راما چندرن نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ آزاد کشمیر میں 25 اور پاکستان میں 17 دہشتگردی کے کیمپس موجود ہیں جن میں 2500 دہشت گرد کام کر رہے ہیں۔

بھارتی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے کیمپس پاکستان افواج کی مدد سے چلائے جا رہے ہیں اور اس سال ان کیمپس سے بھارتی سرحد کے اندر 249 حملے کئے جا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ 2010 میں پاکستان کی جانب سے بھارتی سرحد میں 489 حملے کئے گئے تھے۔

راما چندرن نے کہا کہ سرحد پر تعینات بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کڑی نگرانی رکھتے ہوئے شدت پسندی کے ہر منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں