وزیراعظم نواز شریف نے سی پیک منصوبے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کابینہ کو سی پیک منصوبے پر بریفنگ دیں گے۔


ویب ڈیسک August 17, 2016
وفاقی سیکرٹریز کو بھی اپنی کارکردگی کے حوالے سے تیاری کے ساتھ اجلاس میں آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سی پیک منصوبے پر جاری کام کی رفتار اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کابینہ کو سی پیک منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جب کہ تمام وفاقی سیکرٹریز کو بھی اپنی وزارتوں کی کارکردگی کے حوالے سے تیاری کے ساتھ اجلاس میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو کم آمدنی والے افراد کے لئے ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا اور قومی اسمبلی میں ریفرنسز اور پاناما لیکس کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں