مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے قافلے پرحملہ 3 اہلکارہلاک
بھارتی حکام نے حملے میں 2 فوجی اورایک پولیس اہلکار کی ہلاکت جب کہ 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے قافلے پرحملے میں 2 فوجیوں سمیت 3 سیکیورٹی اہلکارہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہ مولا کے علاقے خواجہ باغ میں منگل اوربدھ کی درمیانی شب ایک فوجی قافلے پراس وقت حملہ کیا گیا جب قابض فوج کی نقل وحرکت کے باعث علاقے میں کرفیونافذ تھا۔ بھارتی حکام نے حملے میں 2 فوجی اورایک پولیس اہلکارکی ہلاکت جب کہ 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایس ایس پی بارہ مولا امتیازشیخ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فوجیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا تاہم اس حملے میں وہ پولیس اہلکار بھی زد میں آئے جو وہاں موجود تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید
واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا تاہم بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہے اوراب تک 90 کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔