امریکا کا پاکستان سے اندرون ملک سمیت خطے میں بھی کارروائی کا انوکھا مطالبہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد میں ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

دونوں ملکوں کے درمیان وسیع پیمانے پرمذاکرات اورانسداد دہشتگردی کیلئے تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو: فائل

امریکا نے پاکستان سے اندرون ملک سمیت خطے میں بھی کارروائی کا انوکھا مطالبہ کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا لیکن اس بار یہ مطالبہ انوکھے انداز میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نہ صرف اندرون ملک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرے بلکہ خطے میں کہیں بھی دہشت گردوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔


ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد میں ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان وسیع پیمانے پر مذاکرات اور انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں تعطل تشویش کا باعث ہے تاہم امریکا اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی تاہم بھارت کی جانب سے اس پر کوئی مثبت ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔

Load Next Story