ملائشیا کا لاکھوں لیٹر ڈیزل سے بھرا بحری جہاز ہائی جیک

جہاز میں 9 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہے جو انڈونیشیا کے پانی میں موجود ہے، ملائشین حکام


ویب ڈیسک August 17, 2016
جہاز میں موجود ڈیزل کی قیمت عالمی منڈی میں 5 لاکھ 10 ہزار ڈالر بنتی ہے۔ فوٹو: فائل

ملائشیا کے لاکھوں لیٹر ڈیزل سے بھرے مال بردار بحری جہاز کو ہائی جیک کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائشین میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ تان جنگ پیلےپاس بندر گاہ سے نکلنے والے مال بردار جہاز ویر ہارمونی کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے جو اس وقت انڈونیشیا کے پانی میں باتم کے مقام پر موجود ہے، جہاز میں 9 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہے جس کی مالیت عالمی منڈی میں 5 لاکھ 10 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

ملائشین حکام کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ جہاز کو کس نے ہائی جیک کیا اور ان کے مقاصد کیا تھے تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں