نریندرمودی کا بلوچستان سے متعلق بیان پاکستان میں مداخلت کو تقویت دیتا ہے دفترخارجہ

نریندرمودی پاکستان پرالزام لگاکردنیاکی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےمظالم سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں،نفیس ذکریا

نریندرمودی پاکستان پرالزام لگاکردنیاکی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےمظالم سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں،نفیس ذکریا. فوٹو: فائل

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان بھارت کے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کو تقویت دیتا ہے۔


سرکاری نشریاتی ادارے کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ''را '' کے ایجنٹ کی گرفتاری پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے تخریبی کاروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا ٹھوس ثبوت ہے جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے گلگت بلتستان اور بلوچستان سے متعلق بیان پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کو تقویت دیتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی پاکستان پر الزام لگا کردنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو ختم نہیں کرسکتا۔
Load Next Story